ایوان صدر نے ملک میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
اسلام آباد : ایوان صدر نے ملک میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ملک میں عام انتخابات کرانے سے متعلق ایک خط لکھا گیا ہے جس میں قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کا کہا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ آئین کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کی تاریخ مقرر کریں گے۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے جس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا ، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان
اسلام آباد 5 اپریل 2022
ضروری وضاحتضروری وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ھے۔۔۔
ترجمان الیکشن کمیشن. #ECP #ElectionCommissionofPakistan
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) April 5, 2022