اپوزیشن نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس ( ر ) مقبول باقر کے نام پرغورکرنے لگی
اسلام آباد :حزب اختلاف کی جماعتوں نے ملک میں نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پرغور شروع کردیا ۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے نگران وزیر اعظم کے لئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر غور کیا جارہا ہے کیوں کہ حزب اختلاف اتحاد کو خدشہ ہے کہ ان کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آج اسلام آباد میں اپنا مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے ، جس کی صدارت پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے ، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن کو خدشہ لاحق ہے کہ اگر ان کی جانب سے نگران وزیراعطم کے لیے کوئی نام نہ آیا تو حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے اس لیے نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن جسٹس ر مقبول باقر کے نام پر غور کررہی ہے ، آج بلائے گئے پی ڈی ایم اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے نگران وزیر اعظم کا نام دینے یا نہ دینے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔