پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام ضرور ہوگا ؛ ڈپٹی اسپیکر
لاہور: پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرسردار دوست محمد مزاری نے کہا میں قانون کے مطابق کام کروں گا ، آج شام اسمبلی کا اجلاس ضرورہوگا ، اسمبلی سیکرٹریٹ گزٹ نوٹی فکیشن میں غیر آئینی اقدامات کررہا ہے‘ جو طاقتیں ایسا کررہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا قائد ایوان کا چناؤ ہے ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بھی آج اجلاس بلانے کی کمٹمنٹ کی ، جس کے بعد وکلا کے مشورے سے آج کا اجلاس طلب کیا لیکن اسپیکر آفس کی طرف سے کنفیوژن پھیلائی جارہی ہے۔
دوست محمد مزاری نے کہا کہ اجلاس بلانے کے لیے نیا گزٹ نوٹی فکیشن ضروری ہے کیوں کہ پنجاب اسمبلی اجلاس گزٹ نوٹیفکیشن تک نہیں ہوسکتا لیکن نئے گزٹ نوٹی فکیشن سے متعلق اسمبلی افسران تعاون نہیں کررہے اور اسمبلی سیکرٹریٹ نوٹی فکیشن میں غیر آئینی اقدامات کررہا ہے جو طاقتیں ایسا کررہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔