حکومت کا مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کو پبلک کرنے پر غور

حکومت کا مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کو پبلک کرنے پر غور

اسلام آباد: حکومت نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کو پبلک کرنے پر غور شروع کر دیا۔نجی ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خا کی زیر صدارت بنی گالا میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں میبنہ دھمکی آمیز مراسلے کو پبلک کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔مراسلے کو پبلک کرنے کے لیے آج کابینہ سے منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3اپریل کی رولنگ آئین اور قانون کے متصادم قرار دی جاتی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی حیثیت نہیں،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔
موجودہ کیس ان معاملات پر نمٹایا جاتا ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل بھی غیرآئینی ہے، تحریک عدم اعتماد ابھی بھی زیرالتواء ہے، وزیراعظم تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد آرٹیکل 58کے تحت پابند تھے اور ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے