اپوزیشن کا رات 12 بجے تک انتظار کرو کی پالیسی پر چلنے پر اتفاق
اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کے مابین قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن نے اتفاق کیا ہے کہ اپوزیشن انتظار کرے گی کسی غلط اقدام کا بہانہ فراہم نہیں کرے گی۔اپوزیشن نے اتفاق کیا کہ اسپیکر کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ رات 8 بجے تک ووٹنگ کا عمل یقینی بنایا جائے۔
اپوزیشن نے رات 12 بجے تک انتظار کرو کی پالیسی پر چلنے پر اتفاق کر لیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شور شرابے کی وجہ سے اجلاس ساڑھے 12 تک ملتوی کیا تھا جو اب تک شروع نہیں ہو سکا۔ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کا موقف سامنے آ گیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو بتا دیا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ناگزیر ہے، آج ووٹنگ ناگزیر ہے، ووٹنگ نہ ہوئی تو توہین عدالت لگے گی۔