قمر زمان کائرہ نے گورنر پنجاب کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی

قمر زمان کائرہ نے گورنر پنجاب کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے گورنر پنجاب کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی ۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں آئندہ انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔گورنر کا عہدہ لینے کے بعد انتخابات میں حصہ لینا ممکن نہیں۔قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ گورنر رہنے کے بعد 2 سال تک انتظار کرنے پڑے گا جو ممکن نہیں۔

قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کی نئی حکومت کی کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی میں اختلاف رائے پیدا ہوگیا ۔ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اراکین کی اکثریت کا خیال ہے کہ ان کی جماعت کو نئی کابینہ کا حصہ نہیں بننا چاہیے اور بغیر وزارتوں کے ہی وفاقی حکومت کی حمایت کی جائے تاہم بعض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ رائے اس کے خلاف ہے اور وہ پی پی کے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حامی ہیں اور اپنے موقف کی حمایت میں کہنا ہے کہ سیاسی استحکام کیلئے وفاقی کابینہ میں شامل ہونا چاہیے اگر کابینہ میں شمولیت اختیار نہ کی تو حکومت 2 ماہ بھی نہیں چل سکے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے