پیپلزپارٹی صدر کے ساتھ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے لینے کی بھی خواہشمند
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے نئی حکومت میں صدر کے ساتھ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے لینے کی بھی خواہشمند ہے۔ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پی پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جارہا ہے تاہم پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم 15 نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائے تاہم پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارتوں اورانتخابی الائنس دونوں کی مخالفت کی۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری کوصدر پاکستان بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی ، وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو صدر پاکستان بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے کیوں کہ اگر آصف زرداری صدر بن گئے توجہموریت مضبوط ہوگی اور ہم مل کرکام کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔