پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں بھرپور نمائندگی دینے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں بھرپور نمائندگی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں بھرپور نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کا عہدہ اتفاق رائے سے پیپلزپارٹی کو دیا جائے گا۔اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے بعد زرداری ہاؤس میں کابینہ کے حوالے سے حتمی مشاورت ہوگی۔

نو سے زائد وفاقی وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا اور مشاورت کے بعد کابینہ میں ناموں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے متوقع امیدوار ہیں جبکہ سینیٹ چیئرمین کے لئے یوسف رضا گیلانی متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں ۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ جب کہ وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان مریم اورنگزیب کو دیےجانے کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر کیلئے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست جے یو آئی کو دیے جانے امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزراء جب کہ پیپلزپارٹی کے 7 ، جےیوآئی کے 3 اور ایک وزیر مملکت ہو گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے