محمد بن سلمان کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون

محمد بن سلمان کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون

اسلام آباد : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔اس سے قبل بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے ہر مبارکباد دی تھی۔
محمد بن سلمان نے شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہم آپ کی کامیابی اور عافیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں چین کی وزارت خارجہ نے شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کر دی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے