روس کے دورے سے قبل جنرل باجوہ کو فون کرکے رائے لی

روس کے دورے سے قبل جنرل باجوہ کو فون کرکے رائے لی

اسلام آبا د: سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔24 ارب کی تفتیش کرنے والوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جسٹس فائر عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرنا چاہئیے تھا۔ وزیر قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مختلف فلیٹس اور اثاثوں کے بارے میں بریف کیا تھا، سمجھتا ہوں کہ ان کے خلاف کی جانے والی کارروائی غیر ضروری تھی، ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا۔

۔سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں اُن سے غلطی ہوئی ، ان کے خلاف ریفرنس دائر کر رہے ہیں، معلوم نہیں تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار نکلیں گے ، ان کا تقرر ایک آزاد باڈی کو کرنا چاہئیے۔

کسی جماعت کے پاس فارن فنڈنگ کا ریکارڈ نہیں ہے، ان کی پارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، پارٹی سے نکالے شخص نے غلط کیس کیا۔

میری حکومت کے خلاف باہر اور اندر سے مل کر سازش ہوئی۔میرے خلاف اس وقت سازش ہو رہی تھی جب چیزیں ٹھیک ہو رہی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ٹکٹس خود دیکھ کر دوں گا۔اتحادیوں کو ٹکٹ دے کر سبق سیکھا کہ اتحادی نہیں ہونے چاہئے۔پچھلے انتخابات میں ٹکٹوں پر توجہ نہیں دی تھی۔ میری اس مافیا سے لڑائی تھی جو قیمتیں اوپر لے جا رہی تھی۔میری کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ فرح خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، کرپشن کیسے کر سکتی یں، ان کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔عمران خان نے دورہ روس کے حوالے سے کہا کہ دورے سے قبل جنرل باجوہ سے فون کرکے رائے لی تھی کہ کیا موجودہ صورتحال میں روس کا دورہ کرنا چاہئے۔جنرل باجوہ نے رائے دی کہ روس کا دورہ کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری حکومت کی خارجہ پالیسی میرے اپنے لوگوں کے لیے تھی۔کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے ملک کو نقصان پہنچے،

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے