سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا
لاہور : نئے وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔اگر عمران خان کے خلاف بدعنوانی کا کوئی کیس آیا تو پہلے تحقیقات کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے، عمران خان کی زندگی کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی انٹیلیجنس اطلاعات نہیں ہیں۔ این این آئی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کی اطلاع ملی ہے اس پر تحقیقات ہونگی۔
انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی اور مختصر المدتی پالیسیاں وضح کی جائیں گی۔