عون چوہدری شہبازشریف کے گن گانے لگے

عون چوہدری شہبازشریف کے گن گانے لگے

اسلام آباد :ماضی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے انتہائی قریب رہنے والے عون چوہدری اب موجودہ وزیراعظم شہبازشریف کے گن گانے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا ہے ، اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کا تہہ دل سے پابند ہوں کہ انہوں نے مجھے اس پیارے وطن کی خدمت کی اہم ذمہ داری سونپی ، ایک محب وطن ہونے کے ناطے میں یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنے ملک کی امیج اور ترقی کے لیے خدمت اور تعاون کے لیے پوری کوشش کروں گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے