ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب
اسلام آباد: ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف موجود تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ق چوہدری سالک حسین،مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف،بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ شامل تھے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ پہلے ہی حلف اٹھا چکی ہے جس میں 31 وفاقی وزراء، 3 وزرائے مملکت اور3 مشیر کابینہ میں شامل تھے۔ نون لیگ کے 13 وفاقی وزراء، 2 وزیر مملکت اور 1 مشیر کابینہ کا حصہ جبکہ پیپلزپارٹی کے 9 وفاقی وزیر ،1 وزیر مملکت اور ایک مشیر کابینہ میں شامل ہیں۔ جے یو آٖئی ف کے 4 وفاقی وزیر، ایم کیو ایم کے 2 وفاقی وزیر، بلوچستان عوامی پارٹی ، جمہوری وطن پارٹی اور ق لیگ کا ایک ایک وفاقی وزیر کابینہ میں شامل ہے، ایک مشیر کا عہدہ جہانگیر خان ترین گروپ کے عون عباس چوہدری کو دیا گیا ہے۔