چوہدری سالک نے جو بھی قدم اٹھایا ہے مجھ سے پوچھ کر اٹھایا

چوہدری سالک نے جو بھی قدم اٹھایا ہے مجھ سے پوچھ کر اٹھایا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا ہے مجھ سے پوچھ کر اٹھایا ہے اور میرے مشورے سے وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔آج چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین نے بطور وزیر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھایا۔ ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
دو روز قبل سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے۔آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے