حمزہ شہباز کے حلف کا معاملہ ؛ صدر نے وزیر اعظم کو جوابی خط لکھ دیا

حمزہ شہباز کے حلف کا معاملہ ؛ صدر نے وزیر اعظم کو جوابی خط لکھ دیا

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کے معاملے پر صدر پاکستان نے وزیر اعظم کو جوابی خط لکھ دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے بھیجے گئے خط میں نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کی آئینی وجوہات سے متعلق گورنر پنجاب کا خط بھی وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدرپاکستان نے گورنر پنجاب کا خط اپنے نوٹ کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا یا اور اس میں لکھا ہے کہ گورنر پنجاب کا خط اپنی وضاحت خود ہے اسے دیکھ لیجیے۔ خیال رہے کہ گورنرپنجاب عمر چیمہ کی وزیراعلی کے انتخاب کے حوالے سے تحفظات پر مبنی رپورٹ صدر مملکت عارف علوی کو موصول ہوئی تھی ، گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو چھ صفحات پر مبنی رپورٹ ارسال کی ، جس میں انہوں نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیراعلی کے انتخاب کی آئینی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی تھی ۔

گورنر پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کا انتخاب آئین اور قانون کے مطابق نہیں ہوا، انتخاب کی ووٹنگ کا ریکارڈ ٹیمپرڈ ہے، پولیس کو خلاف رولز ایوان میں داخل کیا گیا، ارکان اسمبلی کوووٹ دینے سے روکا گیا، ووٹنگ آئین کے سیکینڈ شیڈول کے منافی طریقہ کار اختیار کرکے کروائی گئی، ووٹنگ میں سیکنڈ شیڈو ل کو نظر انداز کیا گیا، رولز 21 رولز آف بزنس کے مطابق اسپیکر نے نتائج سے آگاہ کرنا ہوتا ہے، گورنر کا وزیراعلی کے انتخابی عمل سے مطمئن ہونا ضروری ہوتا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے