"بچپن میں مجھے 5سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا”کنگنا رناوت کا انکشاف

"بچپن میں مجھے 5سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا”کنگنا رناوت کا انکشاف

ممبئی:بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں ایک لڑکا پانچ سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بناتا رہا۔

اپنے شو ‘لاک اپ’میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ چھ یا سات سال کی تھیں تو انہیں خاندان کا ایک لڑکانامناسب طریقے سے تقریبا چار سے پانچ سال تک چھوتا رہا،لیکن تب انہیں ان سب چیزوں کا کچھ پتا نہیں تھا۔کنگنارناوت کا کہناتھا کہ یہ واقعہ صرف میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ کئی بچوں کے ساتھ پیش آچکا ہے۔ ہم میں سے بھی کئی لوگ اس نامناسب صورت حال سے گزرے ہوں گے، لیکن عوامی سطح پر گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارےخاندان والے چاہے جتنی مرضی کوشش کرلیں لیکن تمام بچے اس صورتحال سے گزرتےہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کے باوجودلوگ آپ کو ہی مجرم سمجھتے ہیں،جو کہ ہمارے معاشرے میں بچوں کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے