سابق چیف جسٹس کی عمران خان سے ملاقات

سابق چیف جسٹس کی عمران خان سے ملاقات

لاہور : سابق چیف جسٹس کی عمران خان سے ملاقات۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات بدھ کے روز عمران خان کی زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ثاقب نثار کے مطابق ملاقات کے دوران پنجاب کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہے۔ عمران خان سے درخواست کی کہ وہ عدلیہ پر تنقید نہ کریں۔
سابق چیف جسٹس نے بتایا کہ ملاقات عمران خان کی خواہش پر ہوئی، ملاقات کے دوران اہم قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کے درمیان کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ بطور چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد ثاقب نثار کی یہ کسی بھی سیاسی رہنما سے پہلی نمایاں ملاقات ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ماضی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ طور پر ڈیم فنڈ کا بھی قیام عمل میں لایا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے