چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کیلیے چمچہ چھوٹا لفظ ہے
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کیلیے چمچہ چھوٹا لفظ ہے۔ چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پانچ سال بعد شریفوں کو حکومت ملی توان کا اب اصل رنگ باہر نکل آیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ اللہ نے شریفوں کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس اسمبلی نے شریفوں کو پہچان اور مقام دیا، لیکن شریف خاندان پولیس سے کام لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے شریفوں کا اصل چہرہ دکھایا ہے، پوری قوم بھی یہ چہرہ دیکھ لے۔ پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کےحوالے سے جو بھی کرنا ہے میں نے کرنا ہے کیونکہ میں اسپیکر ہوں۔
کچھ دیر قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا ہے۔