دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اعلان

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اعلان

بہاولپور:دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اعلان کردیا ، منحرف پی ٹی آئی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی کی تیسری اہلیہ کا کہنا ہے کہ میرے پاس عامر لیا قت کے خلاف سارے ثبوت ہیں جو وقت آنے پر میں دکھاؤں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عامر لیاقت کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات پر بات کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر میں غلط عورت تھی تو انہوں نے مجھ سے شادی کیوں کی ، خلع دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت ہمیں بہت زیادہ دھمکیاں دے رہے ہیں ، ایک لڑکی کو شہرت سے کہیں زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے۔

دانیہ نے کہا کہ میرا میڈیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن میں عامر لیاقت سے صلح نہیں کرنا چاہتی کیوں کہ جو شخص میری زندگی برباد کر رہا ہے کہ میں اس کے ساتھ کیوں صلح کروں؟ بلکہ میری خواہش ہے میری خلع ہو جائے کیوں کہ میں عامر لیاقت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ، وہ ابھی اتنی گندی زبان استعمال کر رہا ہے، مستقبل میں یہ سلسلہ کتنا بڑھے گا ۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا ، دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے ، عدالت حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے ، عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔

دانیہ بی بی کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت جیسا دیکھتا ہے ویسا بالکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، نشہ کرکے آئے روز تشدد کرتا تھا ، چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا، عامر لیاقت مجھے ور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ دیں ، عدالت نے عامر لیاقت کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے