بھارتی کھلاڑی چتیشور پجارا کا مشورہ محمد رضوان کے کام آ گیا.
لاہور: پاکستان اور بھارت کے اسٹار کرکٹرز انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں سسیکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
سیزن کے ابتدائی میچز میں محمد رضوان کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، دوسری جانب چتیشور پجارا رنز کے انبار لگا رہے تھے۔
ایک انٹرویو میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر نے بتایا کہ نیٹ پریکٹس کے دوران بھارتی اسٹار سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ جس قدر ممکن ہو سکے گیندوں کو اپنے جسم کے قریب سے کھیلو، ایشیائی کنڈیشنز میں کم سوئنگ کی وجہ سے زیادہ ہاتھ کھول سکتے ہیں مگر انگلینڈ میں یہ مناسب نہیں ہوتا، محمدرضوان نے پجارا کے اس مشورے پر عمل کیا اور اگلے میچ میں 79 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوگیا.