آصف زرداری کی پریس کانفرنس کے آخری جملے سے متعلق وضاحت
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے ”فیض حمید “ سے متعلق سوال پر وضاحت جاری کردی، ان کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس کا آخری جملہ غیرارادی تھا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے کہاکہ باجوہ کو سلیوٹ کرنے کو د ل کرتا ہے، کہا گیا فیض حمید نے عمران خان کی حکومت بنائی کیا وہ نیوٹرل ہوگئے ہیں ان کو سلیوٹ کرنے کو دل کرتا ہے؟ جس پر آصف زرداری نے اپنی وضاحت میں فیض حمید سے متعلق جملے کو غیرارادی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا آخری جملہ غیر ارادی تھا۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرداری بھاری نہیں ، کبھی اس کو قبول نہیں کیا، بھاری صرف اللہ کی ذات ہے انسان بہت کمزور ہے۔
میں سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ لوگ اس نعرے کو کہ الیکشن کرائیں، آج تک ہم کہتے رہے کہ الیکشن کرائیں یہ دھاندلی کے الیکشن ہیں، تو سلیکٹڈ سمیت کسی نے بات نہیں سنی، ہم نے پی ٹی آئی کے ووٹوں کے بغیر حکومت بنائی، اب کہتے الیکشن کرائیں، ہم نے کب کہا ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں۔