نمرہ خان نے خلع لینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

نمرہ خان نے خلع لینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے خلع لینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔حال ہی نمرہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی پر گفتگو کی۔نمرہ خان نے کہا کہ وہ اپنی خلع کے حوالے سے زیادہ کھل کر بات نہیں کرتی تھیں کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ نجی زندگی کے معاملات ڈھکے چھپے ہی اچھے لگتے ہیں لیکن اب کچھ بھی چھپا نہیں رہا ہے، اب تمام باتیں سب کے سامنے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہر کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں، میری ازدواجی زندگی کے بھی دو رخ تھے، پہلا رخ وہ تھا جو میں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ تصاویر لیکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جبکہ دوسرے رخ کے بارے میں صرف مجھے ہی معلوم تھا کہ میں نے 6ماہ کس طرح اس شخص کے ساتھ گزارے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے