متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے

دبئی :متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے۔صدارتی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان 13 مئی کو انتقال کر گئے۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات نے 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ 3 روزہ عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے 73 سال کی عمر میں انتقال کیا،وہ 1948 میں پیدا ہوئے تھے۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان یو اے ای کے دوسرے صدر اور شیخ زید کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے یو اے ای کے لیے پہلا اسٹریٹجک منصوبہ بنایا۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے دور میں یو اے ای نے تیز رفتار ترقی دیکھی۔ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔انہوں نے یو اے ای کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے