ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ،ایران کا یورپ کو گیس برآمد کرنے پر غور
تہران: ایران نے کہا ہے کہ وہ یورپ کو گیس برآمد کرنے کے منصوبے پر غور کررہا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت پٹرولیم کے نائب وزیر ماجد شغانی کے حوالے سے بتایاروس کے یوکرین کے ساتھ تنازعے کے باعث عالمی مارکیٹ میں توانائی کے نرخوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اسی تناظر میں یورپ کو گیس کی فراہمی پر غور کررہے ہیں ، تاہم اس حوالے سے ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایران کے پاس گیس کے دنیا بھر میں بڑے ثابت شدہ گیس کے ذخائر ہیں لیکن یہ صنعت امریکی پابندیوں کی زد میں ہے جو 2018 میں اس وقت دوبارہ عائد کی گئی تھیں جب واشنگٹن نے تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایک تاریخی جوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کی تھی۔