انگلش ٹیم کا 15 سال بعد پاکستان پہنچے کا امکان
لندن: رواں سال ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹی20 فارمیٹ کے اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے گی۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان انگلینڈ کی سات کی میزبانی کرے گا لیکن انگلش ٹیم ٹی20 فارمیٹ کے اہم کھلاڑیوں کے بغیر وطن پہنچے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے اختتام کے محض 72 گھنٹے بعد 15 ستمبر کو پاکستان کے خلاف سیریز کے پہنچیں گے، جس کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوں گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملٹی فارمیٹ کے کرکٹرز کو آرام کرنے کی غرض سے پاکستان کے خلاف سیریز میں عدم موجودگی کا امکان ہے۔