سرکاری گاڑیاں اور گھر چوروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے اراکین اسمبلی کی جانب سے سرکاری گاڑیاں اور گھر نہ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں اور گھر چوروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے۔عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پر رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پاگل ہی ہو گا اگر عمران خان کو گرفتار کریگا، جس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائیگا، عمران خان کو گرفتار کرنے والا اپنا پاسپورٹ کمبوڈیا کا بنوا لے۔
ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہی تجربہ بار بار کرنا احمقانہ ہے، بہت تجربہ ہو چکا، شہباز کی حکومت کو گھر بھیج کر انتخابات کرائے جائیں۔