علیم خان پھر لندن پہنچ گئے‘ نوازشریف سے 2 گھنٹے کی طویل ملاقات

علیم خان پھر لندن پہنچ گئے‘ نوازشریف سے 2 گھنٹے کی طویل ملاقات

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنماء علیم خان ایک بار پھر لندن پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے 2 گھنٹے تک طویل ملاقات کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منحرف پی ٹی آئی رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے ، نواز شریف اور علیم خان کے درمیان یہ ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منحرف پی ٹی آئی رہنماء علیم خان نے کہا کہ ابھی سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا اور ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایک وقت تھا جب علیم خان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بہت قریب ہوا کرتے تھے تاہم اب ان کی راہیں جدا ہو چکی ہیں جس کے بعد سے علیم خان کی مسلم لیگ ن کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہیں ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے