بھارت میں ہندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کومندرقرار
نئی دہلی: بھارت میں ہندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کومندرقراردے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہرمتھرا کی عدالت میں شاہی عید گاہ مسجد میں نماز کی ادائیگی پرپابندی کے لئے درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست ہندوانتہاپسند وکلا کے 10 ارکان پرمشتمل گروپ نے دائرکی ہے۔ہندوانتہاپسند وکیلوں کے گروپ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متھرا عیدگاہ مسجد اصل میں مندراورلارڈ کرشن کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے مسجد میں نماز کی ادائیگی پرفوری اورمستقل پابندی لگانے کی استدعا بھی کی ہے۔