آصف زرداری کی سندھ میں اکثریت کی دھمکی سے نہیں ڈرتے، ایم کیو ایم

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اسامہ قادری نے کہا کہ آصف زرداری کی اسلحے اور اکثریت کی دھمکی سے نہیں ڈرتے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اسامہ قادری نے کہا کہ آصف علی زرداری بتائیں کل قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کے مسلح سوچ نہ ہونے اور سندھ میں اکثریت ہونے کے بیان کا کیا مطلب تھا، وہ بتائیں کہ مرتضی بھٹو کو کس نے قتل کرایا، الذوالفقار بنانے اور پاکستان توڑنے والے کون تھے، آصف زرداری کے ذہن میں رہے اسلحہ اوراکثریت کی دھمکی سے ہم نہیں ڈرتے، ہم جنگ آزادی لڑنے والوں کی اولاد ہیں۔

اسامہ قادری کا کہنا تھا کہ ملک کا خزانہ لوٹنے والے کہہ رہے ہیں پچھلا حساب کتاب ختم کریں، اب یہاں این آر او مانگا جارہا ہے، ان کرپٹ عناصر سے قومی خزانہ نکالا جائے اور خصوصی عدالتوں سے درخواست ہے کہ ان کرپشن مقدمات پر تیزی سے فیصلہ کریں، ملک میں اسلامی نظام معیشت لایا جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے