اتحادی حکومت نے مدت پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا

اتحادی حکومت نے مدت پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد:اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئے مشکل فیصلے بھی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ رات اتحادی رہنماوں کے رابطوں میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کیے جائیں اور اپنی آئینی مدت پوری کی جائے اس لیے موجودہ حکومت 17اگست 2023تک موجود رہے گی اور اس کے بعد نئے الیکشن کا اعلان کیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق اتحادی پارٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جلد الیکشن کی طرف نہیں جائیں گے اور معاشی بہتری کیلئے سخت فیصلے آئندہ چند دنوں میں لیے جائیں گے ،واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل دوحہ روانہ ہو چکے ہیں اور وہاں انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ سے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے