لاہور، مونکی پاکس وائرس کا شبہ

لاہور، مونکی پاکس وائرس کا شبہ

لاہور (ویب ڈیسک) یورپ اور امریکہ میں خطرے کی گھنٹی بجانے والے مونکی پاکس وائرس کا پہلا مشتبہ کیس لاہور میں بھی رپورٹ ہو گیا ۔ جناح ہسپتال میں کئی روز تک زیر علاج رہ کر ڈسچارج ہونے والے مریض کو واپس منگوا لیا گیا۔

لاہور کے جناح ہسپتال میں ایک لاکڑا کاکڑا کے مریض کو کئی روز تک زیر علاج رکھنے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا تھا ،

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹر طاہر رشید نے کہا کہ جو مریض جناح ہسپتال میں داخل رہا وہ تندرست ہوا تو اس کو چھٹی دے دی گئی ، اس میں مونکی پوکس کی نہیں لاکڑا کاکڑا کی علامات تھیں ، مریض رمضان میں داخل رہا ، اس کے مزید ٹیسٹ کرنے کے لئے اس کو گھر سے بلا لیا گیا ، میرا نہیں خیال کہ وہ مونکی پاکس کا مریض ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پہلے مشتبہ کیس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر صوبے میں حفاظتی انتظامات کرنے اور علاج معالجے کا بندوبست کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کو یہ بھی حکم دیا کہ ائیرپورٹ پر سکریننگ کاؤنٹر قائم کئے جائیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ مونکی پاکس کے وائرس کی علامات چیچک اور لاکڑا کاکڑا سے ملتی جلتی ہیں ۔یہ وائرس بندر سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ادھر چڑیا گھروں کے ملازمین کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں، سیاحوں کو بندر سے دور رہنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے