رواں مالی سال مجموعی بیرونی قرض15.5 ارب ڈالر ہوگیا
اسلام آباد: اپریل میں پاکستان کو صرف 248 ملین ڈالر غیرملکی قرضہ ملا، جس کے بعد رواں مالی سال میں مجموعی بیرونی قرض15.5 ارب ڈالر ہوگیا۔
وزارت اقتصادی امور کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ صرف 248 ملین ڈالرکے غیرملکی قرضے ملے۔ اس میں 100ملین ڈالر کا سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر ملنے والا تیل بھی شامل ہے۔
قرضوں کے حجم میں کمی کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل پر پہنچنے میں تاخیر اور مختلف منصوبوں پر کام کرنے والی ایجنسیوں کو کام کی رفتار بڑھانے پر راغب کرنے میں وزارت اقتصادی امور کی ناکامی ہے۔
گزشتہ ماہ چین نے اورنج لائن میٹروپروجیکٹ لاہور کیلیے 50 ملین ڈالر کا قرضہ دیا۔