سخت مالیاتی پالیسی کی ضرورت ہے، وزیرخزانہ
اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سخت مالیاتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے۔ آئی ایم ایف نے گزشتہ حکومت کی جانب سے دی گئی فیول اوربجلی پردی گئی سبسڈی ختم کرنے پرزور دیا۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پرقابو پانے کے لئے سخت مالیاتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے