پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی مہنگائی
اسلام آباد : وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عوام پر کچھ نا کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر تھا، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان کر چکے، پٹرول پر سبسڈی سے امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا ہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں اس فیصلے سے ہماری سیاست کو نقصان ہو گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا، پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آج رات سے ہی 30 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے ہی اضافے کا اعلان کر دیا۔