حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی، ادارہ شماریات
ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مہنگائی میں صفر اعشاریہ 26 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد شرح 16 اعشاریہ 97 فیصد ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 27 اشیاء مہنگی ہوئیں، 5 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
حالیہ ہفتے میں آلو 3 روپے 15 پیسے، ٹماٹر 4 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے جبکہ پیاز 2 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 71 پیسے کا اضافہ ہوا۔
حالیہ ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 175 روپے 3 پیسے سستا ہوا جبکہ زندہ مرغی 14 روپے 90 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔