لگتا ہے اسی سال اکتوبر میں الیکشن ہو جائیں گے
اسلام آباد :سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے اسی سال اکتوبر میں الیکشن ہو جائیں گے۔حکومت اور پی ٹی آئی میٹنگ میں اہم شخصیت بھی موجود تھی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے پروگرام ’ نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کے واپس جانے میں اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔
عمران خان مقبول ہیں وہ کسی کو بھی سرپرائز دے سکتے ہیں۔عمران خان لوگوں کو لانگ مارچ میں لا سکتے ہیں۔انصار عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان کا مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی خواہش ان کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی ہے۔حکومت کو عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر تکبر نہیں کرنا چاہئیے۔
عمران خان پہلے انتخابات کی تاریخ ملنے سے پہلے بات چیت پر تیار نہیں تھے۔
یہاں واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کو ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو 6 دن کی ڈید لائن دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر 6 دن کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو پھر دوبارہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔گذشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ چھ دن کے مہلت کے بعد قوم کو باہر نکالوں گا۔ کارکنوں کو عمران خان نے6 روز میں احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کی۔