کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 13.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر 7.6 فیصد اضافے سے 26.1 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔
ملکی برآمدات 27.8 فیصد اضافے سے 26.9 ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 39 فیصد اضافے سے 59.8 ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاری 1.6 فیصد کمی سے 1.45 ارب ڈالرز رہی جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی رجحان کے ساتھ 473.5 ملین ڈالرز ہو گئی