اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ کالعدم قرار
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کا اعلیٰ تعلیم میں کٹوتی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ کیا تھا جس کو وزیراعظم نے کالعدم قرار دیا۔
وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گذشتہ پونے چار سال میں کٹوتیوں نے اعلیٰ تعلیم پر منفی اثر ڈالا ہے، اس عمل کو ریورس کیا جائے۔