موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 9 ہزارروپے تک اضافہ

موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 9 ہزارروپے تک اضافہ

اسلام آباد:مہنگائی بے قابو،موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 9 ہزار تک اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد موٹر سائیکلیں بھی مہنگی ہو گئیں، ہنڈا کمپنی نے 3600 سے 9ہزار روپے تک قیمتیں بڑھا دیں ہیں۔ہنڈا ،میٹرو،یونائٹیڈ، روڈ پرنس نے موٹرسائیکل کی قیمتیں بڑھا دیں ہنڈا نے مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکلز کی قیمتیں 3 سے 9 ہزار تک بڑھا دیں ۔

سی ڈی 70 موٹر سائیکل 3600 روپے مہنگی ہونے کے بعد قیمت ایک لاکھ 2 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئی، ہنڈا سی ڈی ڈریم 4000 ہزار روپے مہنگی کردی گئی۔ ہنڈا سی ڈی ڈریم کی نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی، ہنڈا 100سی سی موٹر سائیکل کی قیمت میں 5000 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 44 ہزار 900 روپےہو گئی۔

اسی طرح ہنڈا سی جی 125 موٹر سائیکل کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہونے کے بعد قیمت ایک لاکھ 63 ہزار500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ ہنڈا سی بی 150 ایف کی قیمت میں 9 ہزارروپے کا بڑااضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 900 سے بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ لوکل کمپنیز نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے،تیز رفتار موٹرسائیکل لوڈر 7 ہزار ،آٹو رکشہ لوڈر 10 تک مہنگے ہوگئے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے