ٹیکس ریلیف کے باوجود ایف بی آر کے ٹیکس محاصل میں اضافہ

ٹیکس ریلیف کے باوجود ایف بی آر کے ٹیکس محاصل میں اضافہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بڑے ٹیکس ریلیف کے باوجود رواں مالی سال جولائی کے دوران حاصل شدہ محاصل میں 28.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے رواں مالی سال 2022-2021 کے دوران جولائی 2021 سے مئی 2022 تک کے عرصے میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کردی ہیں.

اعداد وشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران ایف بی آرنے 5349 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے ہیں، یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران اکٹھے ہونے والے محصولات سے 28 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حاصل شدہ محصولات 4164 ارب روپے تھے۔ رواں مالی سال مئی کے مہینے میں 490 ارب روپے کے محصولات اکٹھے ہوئے ہیں، جوکہ گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 26.8 فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ مئی میں387 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے