زیادتی کے بعد قتل ننھی فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے، فردوس عاشق
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق عوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ معصوم فرشتہ کا قاتل قانون کی گرفت میں ہے۔ یہ ہے عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان جہاں قانون کا یکساں اطلاق، فوری عمل داری اور اداروں کا استحکام یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی قبیح حرکت کرنے والے کو مثالی سزا سے ہی معاشرے کو زندگی ملتی ہے اور دل دہلا دینے والے واقعات کا تدارک ممکن ہے۔