شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
پاکستان کے علاقے شمالی وزیر ستان میں پہلی مرتبہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔
ترجمان ماری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت ہوئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے۔ نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مددملے گی ۔
ترجمان ماری پیٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملک میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔