”ہم مصروف تھے” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

”ہم مصروف تھے” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار کے پہلے سو روز مکمل ہونے پر حکومتی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے آج جناح کنونشن سینٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں وزیراعظم عمران خان عوام کے سامنے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے لیکن ایک بات جو صبح سے زیر بحث ہے وہ اخبارات میں حکومت کا آج شائع ہونے والا اشتہار تھا۔

اخبارات کے مرکزی صفحے پر تحریر کیا گیا کہ ”ہم مصروف تھے” ساتھ ہی تحریر کیا گیا کہ حکومت کی کارکردگی دیکھنے کے لیے ورق اُلٹئے۔ تاہم اب ”ہم مصروف تھے” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن کر اُبھرا ہے اور اس ٹرینڈ کو استعمال کرتے ہوئے ٹویٹر صارفین اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ اشتہار دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے نہیں بلکہ اپوزیشن نے اسے شائع کروایا ہے۔

ساتھ ہی صارف نے حکومت کا اس اقدام کا تمسخر اُڑاتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اطلاعات فواد چودھری کیا چیز ہے؟

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے