کچھ بھی کریں، لوڈ شیڈنگ دو گھنٹے سے زیادہ نہ ہو

کچھ بھی کریں، لوڈ شیڈنگ دو گھنٹے سے زیادہ نہ ہو

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت لوڈ شیڈنگ سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس میں لوڈشیڈنگ کی وجوہات، محرکات اور سدباب کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کیا۔ ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کچھ بھی کریں، 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو مشکل سے نکالیں، کوئی وضاحت نہیں چاہیے، عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات چاہیے، عوام تکلیف میں ہیں، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے وزراء اور افسران کی وضاحتیں مسترد کر دیں۔دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 865 میگاواٹ ہے۔

ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگاواٹ ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 4 ہزار 622 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ دوسری جانب نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، بجلی کا ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد فی یونٹ 24 روپے82 پیسے کا ہوجائے گا،بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے