آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پر عملدرآمد کیے جانے کا امکان

آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پر عملدرآمد کیے جانے کا امکان

مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پر عملدرآمد کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے موجودہ بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات ختم کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے اور اس کے علاوہ آن لائن اور سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور آن لائن گیمز سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کی اندرون ملک ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن، سوشل میڈیا ایپس کے دفاتر پاکستان میں قائم کیے جائیں گے اور سوشل میڈیا ایپس سے آمدن پاکستانی کرنسی میں کی جائے گی۔

دوسری جانب ملک میں مہنگائی میں بدترین اضافے کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط کردیا گیا ہے اور آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے