پولٹری سیکٹر نے بھی حکومت سے ٹیکس فری سٹیٹس کا مطالبہ کردیا

پولٹری سیکٹر نے بھی حکومت سے ٹیکس فری سٹیٹس کا مطالبہ کردیا

لاہور : پولٹری سیکٹر نے بھی ٹیکس فری سٹیٹس کا مطالبہ کر دیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس انڈسٹری کے خام مال، کیمیکلز اور مشینری کی درآمد پر عائد تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز کا خاتمہ کرے۔

ایسوسی ایشن کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ گندم، گوشت، انڈوں، دودھ، مچھلی، سبزیوں، پھلوں اور خوردنی تیل پر عائد سیلز ٹیکس ختم کر دے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالکریم نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو صرف پولٹری سیکٹر ہی نہیں، بنیادی خوراک میں شامل تمام اشیاءکو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے دینا چاہیے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے