منی لانڈرنگ کے اہم کردار مقصود چپڑاسی بیرون ملک انتقال کرگئے
لاہور: منی لانڈرنگ کے اہم کردار مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے۔اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے۔مقصود چپڑاسی حرکت قبل بند ہونے سے بیرون ملک میں انتقال کر گئے۔وہ حالیہ دنوں میں بیرون ملک مقیم تھے۔پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں شہزاد اکبر نے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے نکلنے کا دعویٰ کیا تھا۔
شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس تھا۔مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے آنے کے بعد ان کو منی لانڈرنگ کیس میں شامل کیا گیا تھا۔قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) سے معلوم ہوا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاونٹس میں 3 ارب 9 کروڑ سے زائد روپے کی ترسیلات ہوئیں۔
ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے کی دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ مقصود چپڑاسی کی 2004 میں تنخواہ 7 ہزار اور 2017 میں 25 ہزارروپے تھی ، مقصود چپڑاسی کے نام پر کمپنی رجسٹرڈ ہوئی اس کے بعد اکاؤنٹس بنائے گئے۔