آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لینے کو تیار !

آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لینے کو تیار !

آئی فون کو امارات کی نشانی سمجھا جاتا ہے لیکن اب اس مہنگے فون سے کسی بھی چیز کو خریدنے کے لیے آپ کو یکمشت ادائیگی کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹیکنا لوجی جائنٹ ایپل نے گزشتہ روزریاست کیلی فورنیا میں شروع ہونے چار روزہ ’ایپل ورلڈ وائڈ ڈیولپرزکانفرنس‘ ( ڈبلیوڈبلیوڈی سی 2022) میں آئی فون کے لیے کچھ منفرد اور اہم فیچرزبھی متعارف کرادیے ہیں۔

ڈبلیوڈبلیوڈی سی 2022 میں شامل مندوبین کا کہنا ہے کہ سلیکون ویلی میں 10 جون تک جاری رہنے والی اس ٹیکنالوجی کانفرنس میں آئی فون کو ادائیگیوں کے لیے موثرطورپراستعمال کرنے کا منصوبہ بھی پیش کردیا گیا ہے۔

ممکنہ طورپراس فیچرکو ایپل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 16‘ میں متعارف کرایا جائے گا، اس فیچر کی بدولت استعمال کنندگان خریدی جانے والی کسی بھی شے کی ادائیگی دیڑھ ماہ کی 4 برابراقساط میں ادا کرسکیں گے۔ یہ فیچرآئی فون صارفین کے ایپل والٹ میں بلٹ ان ہوگا اوروہ اسے آن لائن اوربہ ذریعہ ایپ دونوں طریقوں سےاستعمال کرسکیں گے۔
ایپل کی جانب اس فیچرکو’ ٹیپ ٹوپے‘ کے نام سے رواں ماہ کے آخرمیں تمام آئی فون صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے