اے پی ایم ایل کی سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی تردید
دبئی: آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی تردید کر دی۔سوشل میڈیا پر سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال خبریں چل رہی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ وہ دبئی میں انتقال کر گئے ہیں جس پر اب پارٹی کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔صدر آل پاکستان مسلم لیگ اوور سیز پاکستانیز افضال صدیق نے تمام خبروں کی تدید کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر تندرست اور اپنے گھر میں موجود ہیں۔
افضال صدیقی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ اس طرح کی خبروں پر یقین نہ کریں اور سابق صدر کی صحت کے لیے دعا کریں۔جبکہ اس حوالے سے پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پرویز مشرف کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث ڈاکٹر کی جانب سے ان کے اہلخانہ کو بھی بلایا گیا۔
Message from Family:
He is not on the ventilator. Has been hospitalized for the last 3 weeks due to a complication of his ailment (Amyloidosis). Going through a difficult stage where recovery is not possible and organs are malfunctioning. Pray for ease in his daily living. pic.twitter.com/xuFIdhFOnc
— Pervez Musharraf (@P_Musharraf) June 10, 2022