نندی پورریفرنس میں حکومتی رکن کی بریت نے ’تحریک احتساب‘ کی قلعی کھول دی، رانا ثنا اللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ایک اورناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا اور نندی پورریفرنس میں حکومتی رکن کی بریت نے ’تحریک احتساب‘ کی قلعی کھول دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ خان نے بابر اعوان کی بریت پرردعمل میں کہا کہ نندی پور ریفرنس میں حکومتی رکن کی بریت نے ’تحریک احتساب‘ کی قلعی کھول دی ہے، بابراعوان اور راجہ پرویزاشرف نئے اورپرانے پاکستان کے انصاف کی واضح تصویرہیں کیونکہ ضمانتیں، بریت اورعدم گرفتاری حکمران جماعت کے لئے جب کہ گرفتاریاں، جیلیں اوروارنٹ اپوزیشن کے لئے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا ، اپوزیشن ارکان کو ’آٹا گوندھتے ہلنے‘ پر بھی سزا ملے گی اور ثابت ہوا کہ ووٹ چوروں کو 7 خون بھی معاف ہیں۔ نیب گرفتاری اورسزا کا پیمانہ یہ ہے کہ آپ سلیکٹڈ وزیراعظم کے مخالف ہوں، عمران خان کنٹرولڈ نیب کی حقیقت قوم اوردنیا کے سامنے آچکی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے